ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈیا ۔ پاکستان میچ کے لیے احمد آباد کے تمام ہوٹل فل، کرکٹ کی شیدائی اسپتال کے بسترکرارہے ہیں بُک

انڈیا ۔ پاکستان میچ کے لیے احمد آباد کے تمام ہوٹل فل، کرکٹ کی شیدائی اسپتال کے بسترکرارہے ہیں بُک

Sat, 22 Jul 2023 21:07:08    S.O. News Service

احمد آباد،22/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)15 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے انڈیا۔ پاکستان کے ورلڈ کپ کے مقابلے دیکھنے کے لئے شہر کے تقریباً تمام ہوٹل مکمل طور پرفُل ہو چکے ہیں اور دستیاب چند کمروں کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ عام لوگ متبادل کی تلاش میں ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق انڈیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لئے اب لوگ اسپتال کے بستر بک کررہے ہیں۔  کرکٹ کمنٹیٹر مفضل ووہرا نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کچھ شائقین نے احمد آباد میں رہائش کے لیے اسپتال کے بستر کو بک کرنا بہتر سمجھا ہے کیونکہ احمد آباد میں ہوٹل کے جو کمرے دستیاب ہیں، اس کا کرایہ 1.5 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کے بعد احمد آباد میں ہوٹل کے روم کا کرایہ میچ کے دن کے ارد گرد آسمان کو چھو رہی ہیں جس سے بہت سارے شائقین کو سستی رہائش تلاش کرنے بحالت مجبوری اسپتالوں کے بیڈ بُک کرنے پڑے رہے ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ ہوٹل کے کمروں کی مہنگائی صرف احمد آباد شہر تک محدود نہیں ہے بلکہ  پڑوسی شہروں کے ہوٹلوں کے نرخوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ احمد آباد سے صرف ایک گھنٹہ کی مسافت پر واقع وڈودرا میں ہوٹل کی بکنگ کے کرایے بھی  معمول کے نرخوں سے 6 سے 7 گنا بڑھ گئے ہیں۔


Share: